اے وطن! تیرا اشارہ آگیا

اے وطن! دشمن بھی جان لے کہ تجھ پر جان قربان کرنے کے جوفصل تیار ہورہی تھی، تو وہ فصل تیار ہے۔تیرے ایک اشارے پر ہم سب ایک جھنڈے تلے جمع ہیں۔غربت اور افلاس کی چنگھاڑ نے ہماری روحوں کو سلا دیا تھا۔ ہم زندہ دلوں کو مار دیا تھا، مگر تیری پکار نے ہم سب کو زندہ کردیا ہے۔ہمارے اندر ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ولولے، جراٗت اور احساس کی وہ روح جو ہمارے اندر سلا دی گئی تھی، پھر سے جاگ اٹھی ہے

یوم مزدور، عظمت، محنت اور عزم کا دن

یوم مزدورکی اہمیت یوم مزدور محض ایک دن نہیں، بلکہ احساس کا وہ لمحہ ہے جہاں انسان کی سوچ آکر ٹھہر جاتی ہے اور انسانی ہمدردی کے لوازمات سے لبریز ہوجاتی ہے۔ یوم مزدور یکم مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یوم مزدور منانے کا مقصد مزدور کی محنت کو سلام پیش کرنا مزید پڑھیں

” آپ کا گھر، آ پکی جنت”

عورت نازک مزاج ضرور ہے ، مگر اس سے بڑھ کر مضبوط اور حوصلہ مند ایک مر د بھی نہیں۔ یہ عورت ہی ہے جو مرد کے مسائل کو دانشمندانہ فیصلوں سے حل کر کے ، اس کے گھر کو جنت بنا دیتی ہے۔ اس کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ، حتیٰ کہ زندگی کے مزید پڑھیں