ایک دن جنگل میں ایک خرگوش اور کچوہا آپس میں بات کر رہے تھے۔
خرگوش نے فخر سے کہا، “میں تو اتنی تیزی سے دوڑتا ہوں کہ مجھے کوئی نہیں ہرا سکتا
کچوہا مسکرایا اور بولا، “شاید تم تیز ہو، مگر میں صبر والا ہوں۔ کیا تم میرے ساتھ دوڑ کا مقابلہ کرو گے؟”
خرگوش ہنسا، “ہاہا! تم؟ میرے ساتھ؟ یہ تو بہت آسان مقابلہ ہوگا!” اور وہ فوراً مان گیا۔
اگلے دن تمام جانور جمع ہوئے۔ مقابلہ شروع ہوا۔ خرگوش تیزی سے دوڑا اور کچوہے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ راستے میں ایک درخت کے نیچے آ کر وہ بولا، “کچوہا تو ابھی دور ہے، میں تھوڑی دیر آرام کر لیتا ہوں۔” اور وہ سو گیا۔
دوسری طرف، کچوہا آہستہ آہستہ مگر مسلسل چلتا رہا۔ جب خرگوش جاگا، تو دیکھا کہ کچوہا منزل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ وہ دوڑا، مگر تب تک دیر ہو چکی تھی۔
کچوہا جیت گیا!
تمام جانوروں نے تالیاں بجائیں۔ خرگوش شرمندہ تھا مگر اُس نے سیکھا کہ غرور کرنا اور کاہلی اختیار کرنا نقصان دیتا ہے۔
سبق:
صبر، محنت اور لگن سے ہم کسی بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔