اے وطن! دشمن بھی جان لے کہ تجھ پر جان قربان کرنے کے جوفصل تیار ہورہی تھی، تو وہ فصل تیار ہے۔تیرے ایک اشارے پر ہم سب ایک جھنڈے تلے جمع ہیں۔غربت اور افلاس کی چنگھاڑ نے ہماری روحوں کو سلا دیا تھا۔ ہم زندہ دلوں کو مار دیا تھا، مگر تیری پکار نے ہم سب کو زندہ کردیا ہے۔ہمارے اندر ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ولولے، جراٗت اور احساس کی وہ روح جو ہمارے اندر سلا دی گئی تھی، پھر سے جاگ اٹھی ہے